27 جولائی، 2015، 5:46 PM

ترکی میں داعش سے منسلک افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

ترکی میں داعش سے منسلک افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

ترکی کے سکیورٹی اہلکاروں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اورکرد علیحدگی پسند تنظیم پ ک ک کے ساتھ منسلک افراد کی گرفتاری بڑے پیمانے پر آغاز کررکھی ہے اب تک 800 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے سکیورٹی اہلکاروں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اورکرد علیحدگی پسند تنظیم پ ک ک کے ساتھ منسلک افراد کی گرفتاری بڑے پیمانے پر آغاز کررکھی ہے اب تک 800 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ترک اہلکاروں نے ترکی کے شہر سوروچ میں داعش دہشت گردوں کی طرف سے بم دھماکے کے بعد داعش کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ۔ ترکی نے ساتھ ہی میں کرد علیحدگی پسند پارٹی پ ک ک کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے۔ ترکی کے جہازوں نے کئی بار داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو شام کے اندر نشانہ بنایا ہے۔ادھر داعش نے بھی ترکی کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1856926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha